شہرکی خبریں
سنی اتحاد کونسل نے مزید 32 آزاد امیدواروں کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے
20 Feb 2024
20 Feb 2024
(ویب ڈیسک) کامیاب آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت، سنی اتحاد کونسل نے مزید 32 آزاد امیدواروں کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے، مجموعی تعداد 82 ہو گئی۔
سربراہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مزید 32 قومی اسمبلی کے آزاد امیدواروں کے بیان حلفی جمع کرائے گئے ہیں، آج مزید ایم این ایز کے بیان حلفی بھی جمع کرا دیں گے۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلیوں کے کامیاب آزاد امیدواروں کے بیان حلفی بھی جلد جمع کرا دیئے جائیں گے۔
صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے لئے ترجیحی فہرست بھی جلد جمع کروا دی جائے گی۔