اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آبشار ڈرائیونگ سکول خواتین کو تربیت دینے میں سرگرم

20 Feb 2024
20 Feb 2024

(لاہور نیوز) آبشار ڈرائیونگ سکول خواتین کو تربیت دینے میں سرگرم ہے۔ نئے سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس خدمت مرکز میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

جیل روڈ پر واقع آبشار پولیس خدمت مرکز اپنی نوعیت کا منفرد ڈرائیونگ سکول ہے، آبشار ڈرائیونگ سکول میں ’’رائیڈ فار چینج‘‘ کے تحت خواتین کو کار، موٹرسائیکل اور سکوٹی چلانے کی تربیت دی جاتی ہے، ڈرائیونگ کورس میں خواتین کو الیکٹریکل اور مکینیکل ورک سے بھی آگاہی دی جاتی ہے۔

آبشار ڈرائیونگ سکول سے ٹریننگ حاصل کرنے والی خواتین نے سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا،ان کا کہنا ہے جدید ٹیکنالوجی کے تحت ٹریننگ دی جا رہی ہے، تمام خواتین کو ڈرائیونگ سیکھنی چاہئے۔

آبشار ڈرائیونگ سکول کی انچارج صبا نورین کا کہنا ہے کہ خواتین کو خودمختار بنانے کے لئے یہاں ڈرائیونگ کی تربیت دی جا رہی ہے۔

سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرائیونگ سکول کے بیرونی حصے میں ایک بڑی آبشار پولیس خدمت مرکز کی خوبصورتی کو دوبالا بناتی ہے جبکہ اندرونی حصے میں لائبریری بھی موجود ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے