جرم وانصاف
سائفر، توشہ خانہ کیسز: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر اعتراضات عائد
20 Feb 2024
20 Feb 2024
(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سائفر اور توشہ خانہ کیسز میں سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کی گئیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراضات عائد کر دیئے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے اعتراضات دور کرنے کیلئے اپیلیں واپس لے لیں۔
وکلاء کا کہنا ہے کہ اعتراضات دور کرکے آج ہی دوبارہ اپیلیں واپس دائر کر دیں گے، پی ٹی آئی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا کے خلاف گزشتہ ہفتے اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔
اپیلوں پر ریکارڈ مکمل نہ ہونے اور کاپیاں مدہم ہونے کے اعتراضات عائد کئے گئے۔