اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل9: شاہین اور حارث کی ابتدائی 2 میچز میں کارکردگی سے شائقین مایوس

20 Feb 2024
20 Feb 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم ٹی20 کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ابتدائی 2 میچز میں ناقص فارم نے سوالات اُٹھا دیئے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور فاسٹ بولر حارث رؤف کی کارکردگی نے شائقین کرکٹ کو پریشان کردیا ہے۔

ابتدائی دو میچز کے دوران شاہین اور حارث بُجھے بُجھے نظر آئے ہیں، شاہین نے 2 میچز میں 8 اوورز کروائے ہیں جبکہ 35 کی ایوریج سے رنز لٹائے ہیں اور محض ایک وکٹ حاصل کرسکے ہیں۔

اسی طرح قومی ٹیم کیلئے سپیڈ گن کہلائے جانے والے حارث رؤف نے 2 میچز میں 7 اوورز کروائے ہیں جبکہ 42 کی ایوریج سے رنز کے انبار لگوائے، ٹورنامنٹ وہ بھی محض ایک وکٹ حاصل کرسکے ہیں۔

قومی ٹیم کے دو پریمیئم فاسٹ بولرز کی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں غیر تسلی بخش کارکردگی نے آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل شائقین اور ٹیم مینجمنٹ کیلئے پریشانی کھڑی کردی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے