اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پیپلزپارٹی موقف پر قائم، اپنی شرائط پر ن لیگ کو ووٹ دیگی: بلاول بھٹو

20 Feb 2024
20 Feb 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنے موقف پر قائم ہے، اپنی شرائط پر ن لیگ کو ووٹ دے گی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن میں پاکستان کے عوام نے کسی ایک جماعت کو مکمل مینڈیٹ نہیں دیا، عوام چاہتے ہیں کہ ملکر اس ملک کو چلایا جائے، جمہوریت میں سب کو مل کر چلنا پڑتا ہے، سیاسی جماعتوں کو آپس میں مل بیٹھ کر ملک کا مستقبل طے کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے، ن لیگ سے ہمارے مذاکرات چل رہے ہیں، پیپلزپارٹی اپنے موقف پر قائم ہے، اپنی شرائط پر ن لیگ کو ووٹ دے گی، ہمارے پاس اکثریت نہیں جو کچھ بھی کر رہے ہیں عوام کیلئے کر رہے ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگانے سے پہلے ثبوت دیں، مولانا نے جو بات کی اس کا جواب وہ خود دیں گے۔

’ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا‘

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کا کیس چل رہا ہے، ہم انصاف مانگنے سپریم کورٹ آئے ہیں، کیس سننے پر عدالت اور چیف جسٹس کا شکر گزار ہوں، صدارتی ریفرنس کے ذریعے تاریخ درست ہوگی۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا، عدالتی قتل آمریت کے دور میں ہوا، ملک پر آدھے سے زیادہ وقت آمریت رہی، توقع ہے کہ مستقبل میں ایسا سنگین جرم دہرایا نہیں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی قتل ہوا ہے تو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ 10 یا 100 سال گزر گئے، ذوالفقار بھٹو شہید اس ملک کے آئین کے بانی ہیں، مجھےاعلیٰ عدلیہ پر پورا یقین ہے، ہمیں انصاف دیں گے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میں قصاص کیوں مانگوں؟ میں تو انصاف مانگوں گا، بینظیر بھٹو شہید کا خواب تھا کہ اپنے والد کو انصاف دلائیں، امید ہے جو انصاف بیٹی کو نہ مل سکا وہ نواسے کو ملے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے