(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز کی نویں ایڈیشن میں ابتدائی دو میچز میں شکست کے بعد فینز کو افغان سپنر راشد خان کی یاد ستانے لگی ۔
لاہور قلندرز کو ابتدائی دو مقابلوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست منہ دیکھنا پڑا ہے، جس کے بعد شائقین نے سوال اُٹھایا ہے کہ افغان سپنر راشد خان کی عدم موجودگی میں قلندرز کی ٹیم کتنے میچز جیتنے میں کامیاب ہوسکی ہے؟
راشد خان کی لاہور قلندرز کے سکواڈ میں موجودگی کے دوران ٹیم نے 28 میچز میں سے 18 میں کامیابی سمیٹی جبکہ افغان سپنر کی عدم موجودگی میں قلندرز 59 میچز میں محض 22 میں کامیابی حاصل کرسکی ہے۔
اعداد و شمار کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ راشد خان کے سکواڈ میں نہ ہونے پر قلندرز کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
واضح رہے کہ افغان لیگ سپنر راشد خان کی کمر کے نچلے حصے کی سرجری کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں شریک نہیں ہوسکے۔