اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بانی پی ٹی آئی کی بہن کا بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کیلئے عدالت سے رجوع

20 Feb 2024
20 Feb 2024

(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان نے بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی بہن عظمیٰ خان نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی ہے۔

عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس میں سزا پانے کے بعد سے بنی گالہ رہائش گاہ میں قید ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خاندانی معالج ڈاکٹرعاصم یوسف کو بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کی اجازت دی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عظمیٰ خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پمز کے سینئر ڈاکٹرز کو بھی ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی میں بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے احکامات دیے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے