اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سنی اتحاد کونسل کی الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں کیلئے درخواست دائر

20 Feb 2024
20 Feb 2024

(ویب ڈیسک) آزاد امیدواروں کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروادی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 50 کامیاب آزاد امیدوار اب تک سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوچکے ہیں، ان آزاد اراکین کو سنی اتحاد کونسل کے ممبر کے طور پر شمارکیا جائے۔

 درخواست میں الیکشن کمیشن سے  استدعا کی گئی ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو خواتین اور غیر مسلم مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نومنتخب آزاد ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کردیا تھا۔

 اسلام آباد میں سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں کے ساتھ گزشتہ روز مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم قومی اسمبلی کی 180 نشستوں پر کامیاب ہوچکے ہیں، الیکشن میں ملک بھرسے پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، ہمارے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں پارٹی پی ٹی آئی لکھا تھا، ہمارےامیدواروں کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کہا جاتا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا تھا کہ قومی اسمبلی، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں میں ہمارے امیدوار سنی اتحاد میں شمولیت اختیار کریں گے، ہمارا اتحاد اس ملک کے لیے ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے