اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل میں کچھ نیا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں: اسامہ میر

20 Feb 2024
20 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے سپنر اسامہ میر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں موقع ملا ہے کچھ نیا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسامہ میر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے بعد مجھ پر خاصی تنقید ہوئی لیکن اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو مثبت انداز میں لیتا ہوں، جو غلط کیا اس کو میں خود ٹھیک کروں گا اور کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ غلطیاں درست کرنے کا سب سے بڑا جج میں خود ہوں، خراب پرفارمنس کو ذہن پر سوار نہیں کرنا چاہتا، کراچی کنگز کے خلاف ملتان سلطانز کے باؤلنگ یونٹ نے اچھا پرفارم کیا ہے، شعیب ملک سپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں، ان کیخلاف باؤلنگ کی اور وکٹ بھی حاصل کی۔

اسامہ میر کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بھی اچھی باؤلنگ کے سلسلے کو جاری رکھنے کی کوشش کروں گا، کسی ایک کھلاڑی کو ہدف نہیں بنایا، کوشش ہے کہ لائن و لینتھ پر باؤلنگ ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے