20 Feb 2024
(ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے بلے باز جہانداد خان نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف دنیا کے بہترین باؤلر ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جہانداد خان کا کہنا تھا کہ آج کوچز اور مینجمنٹ کی طرف سے پلان ملا تھا جس پر پورا اترا، شاہین بھائی نے کہا تھا کہ جاؤ اور چھکے مارو۔
نوجوان بیٹر کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف دنیا کے بہترین باؤلر ہیں اور ایک دو پرفارمنسز سے فرق نہیں پڑتا، راشد خان کی کمی محسوس ہو رہی ہے، فیلڈنگ پر کام کر رہے ہیں کوشش ہوگی اگلے میچوں میں بہتر کریں۔
یاد رہے کہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف لاہور قلندرز کی جانب سے جہانداد خان نے 45 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی اور ان کی 17 گیندوں پر مشتمل اننگ میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔