اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مصروفیات میں اضافہ

20 Feb 2024
20 Feb 2024

(لاہور نیوز) نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرکاری مصروفیات بڑھ گئیں۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جاتی امرا رائیونڈ میں نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے تفصیلی ملاقات کی، دونوں افسروں نے مریم نواز کو صوبے کی تازہ ترین انتظامی و امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مختلف سرکاری محکموں کے سیکرٹریز کی بھی مریم نواز سے ملاقات ہوئی، صوبائی سیکرٹریز نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی بارے مریم نواز کو تفصیلی بریفنگ دی، مریم نواز کو بریفنگ دینے والوں میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن شامل تھے۔

صوبائی سیکرٹریز نے صوبے میں جاری تعلیمی سرگرمیوں بارے نامزد وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی، تینوں سیکرٹریز کے ساتھ ملاقات میں سکول ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن اور سپیشل ایجوکیشن کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے بھی مریم نواز کو بریفنگ دی اور پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے آگاہ کیا۔

مریم نواز سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں کی بھی ملاقات ہوئی، مریم نواز سے ملاقات کرنے والوں میں مریم اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، پرویز رشید، خواجہ عمران نذیر شامل تھے، محمد احمد خان لغاری، خواجہ وسیم، تنویر اسلم ملک، ڈاکٹر فرخ جاوید اور کاظم پیرزادہ نے بھی ملاقات کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے