20 Feb 2024
(ویب ڈیسک) حکومت سازی کے معاملات طے کرنے کیلئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی کمیٹیوں کی چھٹی نشست آج ہو گی۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تاحال حکومت سازی کے معاملات کو حتمی شکل نہ دی جا سکی اس حوالے سے مذاکرات کا پانچواں دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مذاکرات کی چھٹی نشست آج ہوگی جس میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حکومت سازی کے بارے میں معاملات طے پا جائیں گے اور معاہدہ ہو جائے گا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے، کابینہ میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کے حوالے سے کچھ چیزیں پہلے سے طے شدہ ہیں۔