19 Feb 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ سجل علی ایک نئے پروجیکٹ میں ساتھ سامنے آرہے ہیں۔
رپورٹ کےمطابق عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر سجل علی کے ساتھ شیئر کی جسے میں دونوں نے ایک دوسرے سے اپنی کمر ملائی ہوئی ہے۔گلوکار نے اپنی پوسٹ کے ساتھ مداحوں کو تجسس میں ڈالنے کیلئے صرف ’سیاں‘ کا کیپشن دیا ہے اور پروجیکٹ کی ریلیز تاریخ 20 فروری بتائی ہے۔
عاصم اظہر کی پوسٹ کے بعد دونوں فنکاروں کے مداح تجسس میں ہیں کہ آنے والا پروجیکٹ کوئی گانا ہے یا کسی ڈرامے کا حصہ ہے؟واضح رہےکہ گلوکاری کے ساتھ ساتھ عاصم اظہر مشہور ڈراموں صنف آہن، میرے دوست میرے یار اور پیار کہانی میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔