اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسلم لیگ (ن) کو قومی اور پنجاب اسمبلی کی مزید ایک ایک نشست مل گئی

19 Feb 2024
19 Feb 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کو قومی اور پنجاب اسمبلی کی مزید ایک ایک نشست مل گئی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 12 کوہستان سے آزاد رکن محمد ادریس اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 242 بہاولنگر سے منتخب رکن کاشف نوید پنسوتہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے محمد ادریس اور کاشف نوید پنسوتہ نے الگ الگ ملاقات کی، ملاقات میں مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد رفیق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، عطا اللہ تارڑ اور ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے۔

شہباز شریف نے محمد ادریس اور کاشف نوید پنسوتہ کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک دی، محمد ادریس اور کاشف نوید پنسوتہ نے قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

محمد ادریس اور کاشف نوید پنسوتہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ہی ملکی مسائل کا حل ہے، عوام اور سپورٹرز کی حمایت سے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آپ کا جذبہ لائق تعریف ہے، عوام اور آپ کی توقعات پر پورا اتریں گے، پاکستان کو معاشی خطرات سے بچانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہوئے مسائل کے حل کی اجتماعی سوچ درکار ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے مزید کہا کہ تعاون اور برداشت کے قومی جذبے سے ہی مسائل کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، مقابلہ الیکشن میں تھا، اب متحد ہو کر پاکستان کو درپیش مسائل کا مقابلہ کرنا ہو گا، انتخابی میدان میں مقابلے کے جذبے کو اب پارلیمان میں تعاون کے جذبے میں بدلنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے