اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ماس ٹرانزٹ سسٹم کی مرمت کا کام اب ایل ڈی اے نہیں کرے گا

19 Feb 2024
19 Feb 2024

(لاہور نیوز) ماس ٹرانزٹ سسٹم کی مرمت اور بحالی کا کام اب ایل ڈی اے نہیں کرے گا۔

میٹرو ٹریک کی حالت خراب ہونا بس کے حادثات کی بڑی وجہ بن گیا، سٹیشنز کے جنگلے، بیریئر، الیکٹریکل سامان کی ٹوٹ پھوٹ اور خرابی کا انکشاف ہوا ہے، میٹرو بس ٹریک پر ایک دہائی سے کارپٹنگ ہی نہیں کی گئی، شاہدرہ سے گجومتہ تک ٹریک کی کارپٹنگ نہ ہونے سے بھی بسوں کے حادثات رونما ہو رہے ہیں۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے سول انفراسٹرکچر کی مرمت کے لئے ایل ڈی اے سے مزید کام کروانے سے معذرت کر لی، اتھارٹی نے کنٹریکٹر ہائر کرکے مرمت کا کام خود کرانے کا فیصلہ کر لیا، معاہدے کے مطابق سول انفراسٹرکچر کی مرمت کی ذمہ داری ایل ڈی اے کی تھی، ایل ڈی اے نے کئی برس سے ماس ٹرانزٹ انفراسٹرکچر کی مرمت ہی نہ کی۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے کنٹریکٹر کی پری کوالیفکیشن کے لئے خود درخواستیں مانگ لیں، لاہور میٹرو بس اور میٹرو اورنج لائن ٹرین کی مرمت کے لئے کمپنی ہائر کی جائے گی۔

ہائر ہونے والی کمپنی شیڈز، روڈز، بس بیز اور کوریڈورز کی مرمت کا کام کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے