اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل

19 Feb 2024
19 Feb 2024

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے تین حلقوں این اے 46، 47 اور 48 سے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل کر دیئے۔

اسلام آباد کے حلقہ این 46، 47 اور 48 کی انتخابی عذرداری سے متعلق درخواستوں پر ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے احکامات جاری کئے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر طارق فضل چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا، الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر طارق فضل چودھری کی این اے 47 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

انتخابات میں طارق فضل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 سے امیدوار تھے اور ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب شاہین تھے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے انجم عقیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا گیا ہے، وہ انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 سے امیدوار تھے۔

اسی طرح اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 48 سے راجہ خرم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا ، ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سید محمد علی بخاری تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے