19 Feb 2024
(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے این اے 128 کے انتخابی عذرداری کیس میں متعلقہ ریٹرننگ افسر سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔
این اے 128انتخابی عذرداری کیس کی سماعت ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی اور ممبر خیبرپختونخوا اکرام اللہ نے کی، این اے 128سے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ کمیشن میں پیش ہوئے۔
سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اپنایا کہ فارم 47،45اور48کی چھان بین کی جائے، ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا امیدواروں کی موجودگی میں فارم 47 تیار کیاجائے، ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود مجھے نہیں بلایا گیا اور فارم تیار کیا گیا۔
آزاد امیدوار نے کمیشن ممبران سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اصلی فارم 45 منگوالیں تو سب سمجھ آجائے گا۔
بعدازاں الیکشن کمیشن نے این اے128 کے ریٹرننگ افسر سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئےکیس کی مزید سماعت 21فروری تک ملتوی کردی۔