اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عوام کی امانت میں خیانت ہوئی، عدالتیں مینڈیٹ کا تحفظ کریں: یاسمین راشد

19 Feb 2024
19 Feb 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عوام کی امانت میں خیانت ہوئی، عدالتیں عوام کے مینڈیٹ کی حفاظت کریں۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ نو مئی کے مختلف مقدمات میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے  ڈاکٹر یاسمین راشد سے سوال کیا کہ کیاآپ پنجاب میں اپوزیشن لیڈر بن رہی ہیں؟

صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما  کا کہنا تھا کہ میں پارٹی کی پابند ہوں پارٹی مجھے جو ہدایت کرے گی میں وہی کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے ہمیں کوئی امید نہیں ہے، ہم اور عوام انصاف کے لیے عدالتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، پاکستان کے عوام خطرے اور ڈر کے باوجود گھر سے نکلے اور ووٹ ڈالا، عوام کی امانت میں خیانت ہوئی۔

سابق صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عوام سڑکوں پر ہے ملک جل رہا ہے، عدالتیں انصاف کرنے میں دیر نہ کریں، ملک میں مایوسی بڑھ رہی ہے، پاکستان کی مائیں بہنیں بیٹیاں نو ماہ سے قید ہیں، ججز سے درخواست ہے اللہ نے آپکو بڑا عہدہ دیا ہے،آپ سب اللہ کی عدالت میں جوابدہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے