19 Feb 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی اور اداکار عثمان خالد بٹ کے رومانوی فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
حال ہی میں اداکار عثمان خالد بٹ نے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مایا علی کے ہمراہ کروائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کیں۔
مذکورہ فوٹو شوٹ کسی کلاتھنگ برانڈ کیلئے کروایا گیا معلوم ہو رہا ہے، دونوں اداکاروں نے اس موقع پر لائٹ پیچ رنگ کے لباس زیب تن کررکھے ہیں، مایا علی ان تصاویر میں رومانوی اداؤں کیساتھ مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواتی دکھائی دے رہی ہیں۔
تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی مداحوں کی جانب سے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ کچھ مداح جوڑی کو کسی پراجیکٹ میں ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔