اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شوہر کی اداکاری نہیں شخصیت سے متاثر ہوئی: وشما فاطمہ

18 Feb 2024
18 Feb 2024

(ویب ڈیسک) ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ وشما فاطمہ نے کہا ہے کہ شوہر سبحان اعوان کی اداکاری نہیں بلکہ شخصیت سے متاثر ہوئی۔

حال ہی میں اداکارہ وشما فاطمہ نے شوہر کے ہمراہ نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کےد وران اداکار سبحان اعوان نے محبت کی روداد سناتے ہوئے کہا کہ پہلے مجھے محبت ہوئی تھی اور دیکھتے ہی مجھے وشما پسند آگئی تھیں لیکن میں فوری طور پر اقرار نہیں کر پایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  بعد ازاں کچھ وقت گزرنے کے بعد میں کسی بہانے سے وشما کو چائے پلانے لے گیا جہاں میں نے انہیں اپنے دل کی بات بتائی اور ان سے شادی کا ارادہ ظاہر کیا۔

اسی دوران وشما فاطمہ نے بتایا کہ میں پہلے ہی سبحان کو پسند کر چکی تھی اور ان کے اقرار کے بعد میں ان سے شادی کے لیے رضامند ہوگئی۔

ایک سوال کے جواب میں وشما  نے بتایا کہ میں سبحان اعوان کی اداکاری نہیں بلکہ شخصیت سے متاثر ہوئی اور مجھے شادی سے قبل یہ علم تک نہیں تھا کہ میرے ہونے والے شوہر کے پاس کتنی دولت ہے، گھر کہاں اور کون سا ہے، گاڑی کون سی ہے؟

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جب تک مجھے ان تمام باتوں کا علم ہوا تب تک مجھے سبحان کے ساتھ محبت ہوئے ایک سال گزر چکا تھا اور تب ان باتوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑنے والا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے