اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب میں علی ظفر نے دھوم مچا دی

18 Feb 2024
18 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ کے میگا ایونٹ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر کی شاندار پرفارمنس نے دھوم مچا دی۔

17 فروری کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، نتاشہ بیگ اور عارف لوہار سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا لیکن اس تقریب میں سب سے زیادہ چرچے علی ظفر کی زبردست پرفارمنس کے ہوئے جنہوں نے اپنے تمام “پی ایس ایل ترانوں” کو شاندار انداز میں ایک بار پھر شائقین کرکٹ کے سامنے پیش کیا۔

علی ظفر نے اپنی پرفارمنس کا آغاز کرتے ہوئے پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کا آفیشل ترانہ “اب کھیل کے دکھا” گایا، اس کے بعد گلوکار نے پی ایس ایل 2 کا آفیشل ترانہ “اب کھیل جمے گا” شائقین کرکٹ کے سامنے پیش کیا جس کی دُھن میں شائقین جھومتے نظر آئے۔

گلوکار نے اپنی پرفارمنس کو آگے بڑھاتے ہوئے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آفیشل ترانہ “دل سے جان لگا دے” پر پرفارم کیا اور آخر میں اُنہوں نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ ملکر پی ایس ایل 9 کے آفیشل ترانے “کُھل کر کھیل”پر اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کیا۔

پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب میں علی ظفر کی واپسی پر شائقین کرکٹ خوشی سے نہال ہوگئے اور سوشل میڈیا پر گلوکار کی تعریفیں کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے نظر آئے۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی نے سماں باندھ دیا جبکہ تقریب کے دوران لیزر شو کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے