اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب : سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 7 دہشتگرد گرفتار

17 Feb 2024
17 Feb 2024

(لاہور نیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 164 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور ، منڈی بہاؤالدین ، گوجرانوالہ، لیہ، بہاولپور اور ساہیوال میں کی گئیں ، بہاولپور سے ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر معاویہ گرفتار کرلیاگیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ایک ہینڈ گرنیڈ،  6ڈیٹونیٹر، 6حفاظتی فیوز، اسلحہ، گولیاں، پرائما کارڈ اور نقدی برآمدکرلی گئی ۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت رحیم شاہ ، محمد عثمان ، مرتضیٰ حسن ، عمر سعید، رحمت ،کاشف اور حسنین معاویہ کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی اور نظام حکومت تبدیل کرنا چاہتے تھے ۔

ترجمان کے مطابق رواں ہفتے935 کومبنگ آپریشنز کے دوران 48 مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 36056 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے