اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سابق شوہر کی بیٹی کو پیار دینے پر سائرہ یوسف کی تعریفیں

16 Feb 2024
16 Feb 2024

(لاہور نیوز) اداکارہ سائرہ یوسف کی جانب سے اپنے سابق شوہر اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ صدف کنول کی بیٹی کو پیار دینے پر اداکارہ کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

سائرہ یوسف نے 14 فروری کو ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر  اپنی بیٹی نورے اور صدف کنول کی بیٹی کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں، تصاویر میں سائرہ کو صدف کنول اور سابق شوہر شہروز سبزواری کی کم سن بیٹی کو گود میں لے کر پیار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر میں سائرہ یوسف کی اپنی بیٹی بھی ان کے پہلو میں دکھائی دیتی ہے جبکہ ان کے ساتھ خاندان کی ایک اور بچی بھی کھڑی ہے۔اداکارہ کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد ان کی تعریفیں کی گئیں اور لوگوں نے ان سے پوچھا کہ کوئی بھی خاتون کس طرح سائرہ یوسف جیسی بن سکتی ہے؟ اس حوالے سے وہ ایک کتاب لکھیں۔

صارفین نے اداکارہ کی جانب سے سابق شوہر شہروز سبزواری اور صدف کنول کی بیٹی کو پیار دیئے جانے پر سائرہ یوسف کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ وہ آج کل کے دور میں خواتین کے لیے رول ماڈل اور مثال ہیں۔ 

 

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے