16 Feb 2024
(لاہور نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس پر سماعت دو مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دس سال گزر گئے ہیں عدالتی کارروائی کو متاثر نہ کریں۔
سابق ایس پی عمر ورک سمیت چار ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، نامزد پولیس اہلکاروں نے پیش ہو کر عدالت میں حاضری مکمل کروائی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔