اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کنزہ ہاشمی بھی بھارتی فلم میں کام کریں گی

16 Feb 2024
16 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی کو بھارتی پنجابی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا۔

کنزہ ہاشمی اور بھارتی اداکار جیسی گل نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی آنے والی بھارتی پنجابی فلم کا پوسٹر شیئر کیا جس میں بتایا گیا کہ فلم کا نام ’حال کی اے‘ ہے، اس فلم کی کہانی امان سندھو اور طیب مدنی نے لکھی ہے جبکہ اسے طیب مدنی، امن پریت سنگھ اور رجوندر سنگھ نے پروڈیوس کیا ہے۔

پوسٹر میں بتایا گیا کہ فلم ’حال کی اے‘ میں کنزہ ہاشمی کے علاوہ پاکستانی پنجابی کامیڈی اداکار ہنی البیلا بھی جلوہ گر ہوں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نشا بانو، سمیر ماہی اور کرم جیت انمول شامل ہیں۔

مختلف میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اس فلم میں کنزہ ہاشمی پاکستانی لڑکی کے کردار میں نظر آئیں گی لیکن اس حوالے سے ابھی تک اداکارہ نے تصدیق نہیں کی ہے۔

کنزہ ہاشمی اور بھارتی اداکار جیسی گل کی یہ فلم نومبر 2024 میں ریلیز کی جائے گی تاہم ابھی تک فلم کی کہانی سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ اگست 2023 میں کنزہ ہاشمی بھارتی اداکار کرن واہی کے ساتھ بھارتی گانے میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔

کنزہ ہاشمی سے قبل پاکستانی اداکار عمران عباس نے بھی اپنی بھارتی پنجابی فلم کا اعلان کیا تھا جوکہ رواں ماہ فروری میں ریلیز ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے