(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کے آفیشل ترانے کو سوشل میڈیا پرایک صارف کی جانب سے سابق کپتان بابراعظم پر ذاتی حملہ قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈنے پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا آفیشل اینتھم ’کُھل کے کھیل‘ اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کردیا ہے جس میں گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا۔تاہم مداحوں نے پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ترانہ ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی آراء کا اظہار کیا ہے۔
بیشتر صارفین نے پی ایس ایل کے نئے ترانے پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تعریفیں کیں جبکہ کچھ صارفین نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ترانے کے الفاظ ’کھل کے کھیل پیارے کب تک تو ڈرے گا‘ بابر اعظم پر ذاتی حملہ ہے۔
اسی طرح ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے اس سال ہم پی ایس ایل ترانے پر ٹرولنگ کرنے سے محروم رہیں گے جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ کوئی انکو مات نہیں دے سکتا۔