اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی نے حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا

15 Feb 2024
15 Feb 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باولر حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث رؤف کے سینٹرل کنٹریکٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ دورہ آسٹریلیا 24-2023 کےلیے پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہونے سے ان کے انکار کی تحقیقات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کی ایک کمیٹی کی طرف سے مکمل سماعت کے عمل کے بعد اور معاملے میں شامل تمام سٹیک ہولڈرز کے خیالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حارث کا سینٹرل کنٹریکٹ یکم دسمبر 2023 سے ختم کر دیا گیا ہے اور انہیں30 جون 2024 تک کسی بھی غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کی این او سی بھی جاری نہیں کی جائے گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کےلیے کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کےلیے اعزاز کی بات ہے۔ کسی بھی طبی رپورٹ یا معقول وجہ کی عدم موجودگی میں پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بننے سے انکار سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے