اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کیریئر کی شروعات میں کونسا بھارتی کھلاڑی اسدشفیق کا ہیروتھا؟سابق کرکٹر نے بڑے بلے باز کا نام لے لیا

14 Feb 2024
14 Feb 2024

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اسد شفیق نے کہا ہے کہ کریئر کی شروعات میں بھارتی کے معروف مقبول ترین کھلاڑی سچن ٹنڈولکرمیرے ہیرو تھے۔

رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر سابق کرکٹر اسد شفیق کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنے ابتدائی دنوں کے حوالے سے گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ہمارا گھر چھوٹا تھا میرے پاس کوئی الگ کمرہ نہیں تھا لیکن ایک ٹیبل کی دراز تھی جس میں میرے پاس سچن ٹنڈولکر کی 15 سے 20 مختلف تصاویر تھیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ میرے ابتدائی دنوں میں سچن ٹنڈولکر ہیرو ہوا کرتے تھے بعدازاں کیرئیر کا آغاز کیا اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم رکھا تو محمد یوسف کو اپنا آئیڈل بنایا۔انہوں نے کہا کہ محمد یوسف اسوقت کیرئیر کے عروج پر تھے، انہوں نے ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کی تھیں، مجھے لگتا تھا کہ انکا بیٹ کچھ مختلف ہے کیونکہ وہ کسی بال کو مِس نہیں کرتے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے