(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے نیا ہیئر سٹائل اپنا لیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ درفشاں سلیم نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں نئے ہیئر سٹائل میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ دوسری تصاویر میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود ہیں۔
درفشاں سلیم نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اداکارہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 3.2 ملین سے زائد ہے، درفشاں سلیم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
درفشاں سلیم نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
واضح رہے کہ درفشاں سلیم ڈرامہ جیسے آپ کی مرضی ’بھڑاس‘ ’پردیس‘ اور ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔