14 Feb 2024
(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کا میلہ سجنے کو تیار ہے جس کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
لیگ کے میچز کیلئے ٹیموں کا لاہور میں پڑاؤ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مختلف ٹیموں کے پریکٹس سیشنز کا بھی آغاز ہو گیا، آج ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پشاور زلمی پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔
کھلاڑی کوچز کی نگرانی میں بھرپور ٹریننگ کریں گے جبکہ شام سات بجے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی پریکٹس سیشنز میں لہو گرمائیں گے۔
واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا میلہ 17 فروری سے لاہور میں سجے گا، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گی۔