اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جنسی ہراسانی کیس: کیا علی ظفر نے میشا شفیع کو معاف کردیا؟

14 Feb 2024
14 Feb 2024

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے ان پر جنسی ہراسانی کے جھوٹے الزامات لگانے والی ساتھی گلوکارہ میشا شفیع کو معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں گلوکار کا کہنا تھا کہ جھوٹے الزامات سے ان پر اور ان کی فیملی پر بہت مشکل وقت آیا تھا اور وہ راتوں رات ایک ولن بن گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تمام میڈیا چینل ان کے خلاف تھے اور کوئی ان کی بات سننے کو تیار نہیں تھا جس سے انہیں بہت دکھ ہوا۔

گلوکار نے بتایا کہ اس کڑے وقت میں ان کی اہلیہ اور فیملی نے بہت ساتھ دیا جس کی وجہ سے انہیں مقدمہ لڑنے کی ہمت ہوئی تھی۔

علی ظفر نے کہا کہ جس نے ان کے ساتھ غلط کیا اور ناجائز کیا وہ ان سب کیلئے اللہ سے رحم مانگتے ہیں۔

واضح رہے کہ اپریل 2018 میں میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراسانی کے الزامات لگائے اور ایک قانونی جنگ کے بعد وہ تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے