اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بلوچ طلباء کی عدم بازیابی کیس: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ عدالت طلب

13 Feb 2024
13 Feb 2024

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ طلباء کی عدم بازیابی کیس میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچ طلباء کی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے استدعا کی کہ اٹارنی جنرل آج دستیاب نہیں سماعت ملتوی کی جائے جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف اپنایا کہ ہمیں اس کیس میں مزید وقت درکار ہے جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ تو میری مہربانی ہے کہ میں دونوں ڈی جیز کو نہیں بلا رہا، نگران وزیراعظم پیر کو 10 بجے خود پیش ہوں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ جبری گمشدگیوں کی سزا سزائے موت ہونی چاہیے، جبری گمشدگیوں میں ملوث لوگوں کو دو بار سزائے موت ملنی چاہیے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ طلباء کی عدم بازیابی کیس میں پیر کو 10 بجے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت 19 فروری تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے