اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نواز شریف کی کامیابی کیخلاف درخواست گزار کو آر او سے رجوع کی ہدایت

13 Feb 2024
13 Feb 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 130 سے میاں نواز شریف کی کامیابی کیخلاف درخواست گزار کو ریٹرننگ افسر سے رجوع کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے این اے 130 سے امیدوار اشتیاق چودھری کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ این اے 130 سے نواز شریف کو مبینہ طور پر دھاندلی کے ساتھ کامیاب کروایا گیا،اس حلقے سے میں بھی امیدوار تھا،14 امیدواروں کو صفر ووٹ ملے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ریٹرننگ افسر کو درخواست دی، جس پر درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت میری اس پٹیشن کو ہی درخواست تصور کرلے، عدالت ڈائریکشن جاری کردے تاکہ آج ہی درخواست پر فیصلہ ہوجائے ۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے این اے 130 سے میاں  نواز شریف کی کامیابی کیخلاف دائر درخواست پر درخواست گزار کو ریٹرننگ افسر سے رجوع کی ہدایت کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے