اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایس این جی پی ایل نے واپڈا کو شکست دے کر پریزیڈنٹ ٹرافی ٹائٹل جیت لیا

12 Feb 2024
12 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پریزیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں ایس این جی پی ایل نے واپڈا کو 519 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پریزیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں فاتح ٹیم  نے دوسری اننگز 346 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی، واپڈا کی ٹیم 686 کے تعاقب میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل کے تیسرے دن ایس این جی پی ایل نے دوسری اننگز 121 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی۔

بلاول بھٹی نے 101 رنز کی شاندار باری کھیلی، تاہم کپتان نے 346 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی، مبصر خان نے 91 رنز بنائے جبکہ واپڈا کی جانب سے آصف آفریدی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

پریزیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں واپڈا کو جیت کے لئے 686 رنز کا ہدف ملا لیکن پوری ٹیم 166 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ایاز تصور 51 رنز  کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

ایس این جی پی ایل کے میر حمزہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پہلی اننگز میں سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے شاہنواز دھانی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

شاہنواز دھانی اور صاحبزادہ فرحان پلیئر آف دی فائنل قرار پائے جبکہ عبدالفصیح اور محمد رمیز جونیئر کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز شہباز جاوید کو ملا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے