کھیل
شاداب خان کی شادی کی پہلی سالگرہ،کرکٹر اپنی اہلیہ کیساتھ کہاں موجود ہیں؟دیکھ کر ایمان تازہ ہوجائے
11 Feb 2024
11 Feb 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نےاپنی شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور اہلیہ کے نام خوبصورت پیغام بھی لکھا۔
تفصیلات کےمطابق شاداب خان نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر شادی کو ایک سال مکمل ہونے پر اپنی اہلیہ کے نام پیغام لکھا کہ ’شادی کے پہلے سال کے دوران میری زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن آپ میرے ساتھ کھڑی رہیں، ہم ایک ساتھ روئے، ایک ساتھ ہنسے ہیں، اور کئی لمحات کو یادگار بنایا۔
انہوں نے اپنی اہلیہ سے جیون ساتھی بننے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ شادی کے دوسرے سال کی شروعات ایک ساتھ عمرہ ادا کرتے ہوئے کررہے ہیں، اور ساتھ ہی انہوں نے اللہ سے ہمیشہ خوش و خرم اور صحت مند زندگی گزارنے کی دعا بھی کی۔