اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بلاول یا شہباز وزیراعظم بن سکتے ہیں، منظور وسان کی پیش گوئی

11 Feb 2024
11 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ بلاول ، زرداری یا شہباز شریف وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔

پی پی رہنما منظور وسان نے حکومت سازی کے حوالے سے ایک اور خواب دیکھنے کے بعد پیش گوئی کی ہے کہ وفاق سمیت ملک کے دو صوبوں پنجاب اور بلوچستان میں اتحادی حکومتیں بننے جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی پی کو سندھ میں اکثریت ملنے سے حکومت بنانے میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے جبکہ پی پی وفاق اور بلوچستان میں بھی مضبوط ہے، پی پی پنجاب میں بھی آزاد امیدواروں یا ن لیگ سے مل کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

 رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز دور دور تک وزیراعظم بنتے نظر نہیں آ رہے، شہباز شریف یا پھربلاول بھٹو زرداری کے وزیراعظم  بننے کے امکانات روشن ہیں، اگر جوڑ توڑ نہ ہوا تو آزاد امیدوار کو بھی وزیراعظم کا عہدہ مل سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) ختم ہو چکی ہے، مستقبل میں جی ڈی اے پیپلز پارٹی میں ضم ہو جائےگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے