اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

امید ہے محمد عامر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے سود مند ثابت ہونگے: سرفراز احمد

11 Feb 2024
11 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سال میں عامر نے جہاں بھی کرکٹ کھیلی وہ ٹیم ٹاپ کر رہی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ محمد عامر اور سہیل خان نئے اور  پرانے گیند سے بولنگ کرنے کے ماہر ہیں، امید ہے محمد عامر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے سود مند ثابت ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کیلئے اوورسیز پلیئرز میچز شروع ہونے سے قبل آجائیں تو اچھا ہے تاکہ ٹیم کامبینیشن بنانے میں آسانی رہے، یقیناً پی ایس ایل کی مینجمنٹ پلیئرز کی جلد دستیابی کی کوشش کر رہی ہوگی۔

سرفراز احمد نے محسن نقوی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ ایک ڈیڑھ سال میں کیئر ٹیکر پنجاب کی حیثیت سے بہترین کام سرانجام دیے ہیں، امید ہے کہ وہ کرکٹ میں بھی بہتری لیکر آئیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے انڈر 19 ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے ورلڈکپ میں تھرو آؤٹ زبردست پرفارمنس دکھائی، سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف آخری لمحات میں ان سائیڈ ایج سے چوکا ہونا کھیل کا حصہ ہے، وہاں حریف کھلاڑی بولڈ بھی ہو سکتا تھا۔

انہوں نے مزید  کہا کہ انڈر 19 لیول پر سیریز کم ہوتی ہیں، ان کے میچز زیادہ ہوں تو کھلاڑی مزید نکھر کر سامنے آسکیں گے، ٹیسٹ کرکٹ کا کوئی نعم البدل نہیں،  کرکٹ کا کوئی بھی فارمیٹ ٹیسٹ کرکٹ سے اچھا نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے