اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دھاندلی کے الزامات کا نوٹس: این اے 46 اور 47 کے تمام امیدوار آج آر او آفس طلب

11 Feb 2024
11 Feb 2024

(لاہور نیوز) عام انتخابات میں دھاندلی کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 اور 47 کے امیدواروں کو آج طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 اور 47 کے آر او نے اُمیدواروں کو آج طلب کیا، این اے 46 کے امیدواروں کو پولنگ ایجنٹس کے ہمراہ صبح 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این اے 47 کے امیدواروں کو دن 12 بجے طلب کیا گیا ہے، ریٹائرڈ امیدوار طلب کئے جانے والوں کی لسٹ میں شامل نہیں، تمام امیدواروں کو ان کے بیلٹ باکسز کے حوالے سے تسلی کروائی جائے گی۔

واضح رہے کہ حلقہ این اے 47 کا نتیجہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ میں نے اور علی بخاری نے درخواست دائر کر دی ہے، ہم نے رجسٹرار آفس سے فوری طور پر سماعت مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔

شعیب شاہین نے کہا کہ ہماری چیف جسٹس سے اپیل ہے کیس کو فوری سنا جائے، ہم بھاری اکثریت سے یہ الیکشن جیتے ہیں، ہمارے پاس فارم 45 موجود ہے، ریٹرننگ آفیسرز پر پریشر ڈالا جا رہا ہے۔

این اے 47 اسلام آباد 2 کی نشست کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے طارق فضل چودھری 102502 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ یہاں سے آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین 86396 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے