لاہور: (فہیم حیدر، فرحان نذیر) عام انتخابات 2024ء کیلئے پولنگ ختم ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، ملک بھر میں آزاد امیدواروں نے نامور سیاستدانوں کو پچھاڑتے ہوئے متعدد حلقوں میں سیٹیں اپنے نام کر لیں۔
عام انتخابات 2024 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں آزاد امیدوار 100 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن 71 اور پیپلز پارٹی نے اب تک 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔
اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) 17، مسلم لیگ (ق) اور جمعیت علمائے اسلام 3،3، استحکام پاکستان پارٹی 2، مجلس وحدت المسلمین، مسلم لیگ ضیاء اور بلوچستان عوامی عوامی پارٹی ایک، ایک نشست حاصل کر چکی ہے۔
مستند انتخابی نتائج کی لمحہ بہ لمحہ تفصیلات جاننے کیلئے کلک کریں
این اے 117 سے عبدالعلیم خان کامیاب
این اے 117 لاہور سے استحکام پاکستان پارٹی کے عبدالعلیم خان 91 ہزار 489 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار علی اعجاز 80 ہزار 838 ووٹ لے کر دوسرے اور تحریک لبیک پاکستان کے سیف الرحمان 38 ہزار 161 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
این اے 118 سے حمزہ شہباز کامیاب
لاہور کے حلقہ این اے 118 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز ایک لاکھ 5 ہزار 960 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ ان کی مدمقابل آزاد امیدوار عالیہ حمزہ نے ایک لاکھ 803 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 119 سے مریم نواز کامیاب
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ این اے 119 لاہور سے مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم نواز فاتح قرار پائیں، مریم نواز نے 83 ہزار 855 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار شہزاد فاروق 68 ہزار 376 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 120 سے سردار ایاز صادق کامیاب
این اے 120 لاہور 4 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق 68 ہزار 143 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار عثمان حمزہ 49 ہزار 222 ووٹ لے کر دوسرے اور تحریک لبیک پاکستان کے راشد علی 24 ہزار 160 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
این اے 121 سے وسیم قادر کامیاب
این اے 121 لاہور 5 میں تمام 299 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار وسیم قادر 78703 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور انہوں نے مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر کو شکست دی، لیگی امیدوار 70597ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
این اے 122 سے سردار لطیف کھوسہ کامیاب
لاہور کے حلقہ این اے 122 میں مسلم لیگ ن کے مضبوط امیدوار خواجہ سعد رفیق شکست کھا گئے، لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق کو آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ نے بڑے مارجن سے شکست دی، این اے 122 سے آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ ایک لاکھ 17 ہزار 109 لے کر کامیاب ہوئے جبکہ لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق 77 ہزار 907 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 123 سے شہباز شریف کامیاب
غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے قومی اسمبلی کی سیٹ بچانے میں کامیاب ہو گئے، انہوں نے حلقہ این اے 123 سے 63 ہزار 953 ووٹ لیے، شہباز شریف کے مد مقابل آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 48 ہزار 486 ووٹ ہی لے سکے۔
این اے 124 سے رانا مبشر اقبال کامیاب
لاہور کے حلقہ این اے 124 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے رانا مبشر اقبال نے 55387 ووٹوں کے ساتھ میدان مار لیا جبکہ آزاد امیدوار ضمیر احمد جھیڈو 43594 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 125 سے محمد افضل کامیاب
این اے 125 لاہور 9 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد افضل 65 ہزار 102 ووٹ لے کرر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار جاوید عمر 51 ہزار 144 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور تحریک لبیک پاکستان کے خرم شہزاد 25 ہزار 490 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
این اے 127 سے عطا اللہ تارڑ کامیاب
این اے 127 لاہور 11 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار عطا اللہ تارڑ 98 ہزار 210 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار ملک ظہیر عباس 82 ہزار 230 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 15 ہزار 5 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
این اے 128 سے محمد عون ثقلین کامیاب
این اے 128 لاہور 12 سے استحکام پاکستان پارٹی کے محمد عون ثقلین 1 لاکھ 72 ہزار 576 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ ایک لاکھ 59 ہزار 24 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور 14 ہزار 654 ووٹوں کے ساتھ تحریک لبیک پاکستان کے عاصم ارشاد خان تیسرے نمبر پر رہے۔