(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مجموعی طور پر 3 قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نتائج روک لئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 88 خوشاب کے 26 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ انتخابات ہوں گے، پی ایس 18 گھوٹکی کے دو پولنگ سٹیشنز پر بھی دوبارہ پولنگ ہو گی۔
واضح رہے کہ سندھ کے حلقے پی ایس 18 کے دو پولنگ سٹیشنز پر انتخابی مواد چوری ہونے کے باعث پولنگ دوبارہ ہو گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 90 کوہاٹ کا بھی نتیجہ روک لیا گیا ہے۔
دوسری جانب کراچی کے حلقہ این اے 242 میں پولنگ سٹیشن کا دروازہ توڑنے اور بیلٹ باکس چھیننے کے معاملہ پر خاتون ریٹرننگ افسر نے رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ سارا واقعہ گنتی مکمل ہونے کے بعد پیش آیا، ہمیں تمام سامان بمعہ بیلٹ پیپر مکمل ملے ہیں، قادر خان مندوخیل کی اس حرکت کی وجہ سے الیکشن نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑا۔