اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سشانت سنگھ پاکستانی ڈراموں کے مداح، اداکار کااپنے فنکاروں کو ہمسایہ ملک سے سیکھنے کا مشورہ

10 Feb 2024
10 Feb 2024

(ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکار سشانت سنگھ نے اپنے ملک کی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی حالت پر اظہار خیال کرتے ہوئے بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کو پاکستانی ڈراموں سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک ویڈیو بیان میں سشانت سنگھ کا کہنا تھا کہ ہمارا پڑوسی ملک جسے ہم اپنا دشمن کہتے رہتے ہیں، ان کا مواد (ڈرامے) دیکھیں اور پھر اپنا مواد دیکھیں، پاکستانی ڈرامے اور سیریز ہمارے ڈراموں سے بہت زیادہ بہتر ہیں۔

سشانت سنگھ نے سوال کیا کہ ہم ایسے کیوں ہیں؟ ہم ان لوگوں کو غلط کیوں کہتے ہیں جو پڑوسی ملک کے بہترین کام کی تعریف کرتے ہیں؟ جو ناانصافی اور مواد کے خلاف شکایت کرتے ہیں، کیا یہی وہ پیغام ہے جو ہم دنیا کو دینا چاہتے ہیں؟

اُنہوں نے کہا کہ یہاں اگر کوئی اداکار بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے خلاف درست بات کرتا ہے تو اس کا کام بند کردیا جاتا ہےاور اُس کا کیریئر تباہ کردیا جاتا ہے، اس انڈسٹری میں جاگیردارانہ ذہنیت قائم ہےاور اداکاروں کو برداشت کرنے کی تلقین کی جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے