اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت سازی کا معاملہ، زرداری ، شہباز ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

10 Feb 2024
10 Feb 2024

(لاہور نیوز) عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کا معاملہ، گزشتہ رات سابق صدر آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی دنیا نیوز سامنے لے آیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے ثالثی کا کردار ادا کرنے پر ان کی رہائش گاہ پر شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی، ملاقات سے قبل دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے الیکشن کمپین میں تنقید پر گلے شکوے کئے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے شکوہ کیا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے ن لیگ پر بے جا تنقید کی جس پر سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ وہ الیکشن کا حصہ تھا اس کو ختم کیا جائے۔

آصف زرداری نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آپ بھی تو جلسوں میں پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے رہے ہیں، اب ہمیں حکومت سازی کے لئے معاملات کو طے کرنا چاہئے ،جمہوریت میں استحکام کے لئے مل کر فارمولا طے کرنا ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے