چیمپئنز ٹرافی 2025 ،بھارت نے میزبانی پاکستان سے منتقل کروانے کیلئے بھونڈی حرکتیں شروع کردیں
(ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان سے منتقل کروانے کیلئے بھارت نے ایک بار پھر من گھڑت خبریں نشر کروانا شروع کردیں۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری اور مارچ میں شیڈول ہے، جس کی میزبانی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کو دی ہے تاہم بھارتی میڈیا نے واویلا شروع کردیا ہے کہ غیرملکی لیگز کا ایونٹ سے ٹکراؤ ہورہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ فروری کے پہلے ہفتے میں شیڈول ہونے کا امکان ہے جبکہ اس دوران انٹرنیشنل ٹی20 لیگ (آئی ایل ٹی) 19 جنوری سے 17 فروری جبکہ جنوبی افریقا کی ٹی20 اور بنگلہ دیش پریمئیر لیگ بھی اسی 2 ماہ کے عرصے میں شیڈول ہیں۔
اسی طرح پاکستان سپر لیگ بھی آئی سی سی ٹورنامنٹ کے باعث مشکلات کا شکار رہ سکتی ہے کیونکہ یہ ایونٹ بھی فروری اور مارچ کے ابتداء میں کھیلا جاتا ہےبعدازاں بھارت کی انڈین پریمئیر لیگ کی تیاریوں کا آغاز ہوجاتا ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے حال ہی میں میزبان ملک کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
بھارتی صحافی ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی ٹیم کے بھارت کے دورہ نہ کرنے پر یہ جواز پیش کررہے تھے کہ یہ آئی سی سی ایونٹ ہے اب وہی صحافی پاکستان کی میزبانی میں حکومتی اجازت کا بہانہ پیش کررہے ہیں۔