اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں بھی پیپلزپارٹی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی: بلاول بھٹو

10 Feb 2024
10 Feb 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق، بلوچستان اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی میں نہیں لے کر جانا چاہئے، حکومت سازی کیلئے ہماری ترجیح پاکستان کے عوام ہیں، ہم ایسی مخلوط حکومت بنائیں جس سے ملکی صورتحال مستحکم ہو۔

انہوں نے کہا کہ ابھی الیکشن رزلٹ مکمل ہونے کے انتظار میں ہیں، پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں سے رابطہ نہیں ہوا، کم تیاری کے ساتھ پنجاب میں الیکشن مہم چلائی، لاہور میں رات تک ہم بڑے مارجن سے جیت رہے تھے،صبح اٹھا تو دیکھا کہ ہم ہار چکے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آزاد امیدوار کیا فیصلے کرتے ہیں اس پر بھی عوام کی نظر ہے، میں رزلٹ پر مایوس بالکل نہیں ہوں، اس الیکشن سے نظر آیا ہے کہ پیپلز پارٹی کا پوٹینشل کیا ہے، پیپلز پارٹی کی پنجاب کی سیاست بہت روشن ہے، پنجاب کا وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی کے ووٹ کے بغیر خود کو منتخب نہیں کروا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھی ہم سب کو حکومت بنانے کیلئے کوشش کرنی پڑے گی، اگر ہماری حکومت بنی تو جو منصوبے سندھ میں دیئے وہی بلوچستان میں دینے کی کوشش کریں گے، چاہوں گا بلوچستان میں چھ ماہ میں این آئی سی وی ڈی جیسا منصوبہ بنا دوں، بلوچستان میں امن پر زور دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے