10 Feb 2024
(ویب ڈیسک ) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام آئی ٹی ایف جونیئر چیمپئن شپ آج (ہفتہ ) سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔
چیمپئن شپ میں بوائز سنگلز اینڈ ڈبلز اور گرلز سنگلز اینڈ ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں، چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ آج سے شروع ہو نگے جبکہ مین راؤنڈ 12 فروری سے شروع ہو گا۔
چیمپئن شپ 24 فروری تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔