(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ہونے والے عام انتخابات کےغیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی 14 میں سے 9 سیٹیں جیت لیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں قومی اسمبلی کی 14نشستوں میں سے 9پرمسلم لیگ ن، 2 پر آئی پی پی اور3 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔
حلقہ این اے 117 سے ن لیگ کے حمایت یافتہ آئی پی پی کے امیدوار عبدالعلیم خان91ہزار 489 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی اعجاز بٹر 80ہزار 838 ووٹوں سے دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ این اے 118 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز 5 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے جیتے، حمزہ شہباز نے ایک لاکھ 5 ہزار960ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کی مدمقابل پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ ملک ایک لاکھ 803ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔
حلقہ این اے 119 سے مسلم لیگ ن کی مریم نواز 83 ہزار 855ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوارشہزاد فاروق68 ہزار 376ووٹ لے سکے۔
حلقہ این اے 120 سےمسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق 68 ہزار 153ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار عثمان حمزہ 49 ہزار 222 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ این اے 121 سے آزاد امیدوار وسیم قادر نے 78 ہزار 803ووٹ حاصل کرکے جیت اپنے نام کی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ روحیل اصغر 70 ہزار 597 ووٹ لے کر ہار گئے۔
حلقہ این اے 122 میں بڑا اپ سیٹ ہوا جہاں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ نے خواجہ سعد رفیق کو شکست دے دی،سردار لطیف کھوسہ 1لاکھ 17ہزار 109 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے جبکہ خواجہ سعد رفیق 77ہزار 907 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ این اے 123 سے کامیابی شہباز شریف کا مقدر ٹھہری،شہبازشریف 63 ہزار 953 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 48 ہزار 486ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک کے امجد نعیم 20ہزار156 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ این اے 124 سے مسلم لیگ ن کے رانا مبشر اقبال نے 55387 ووٹوں کے ساتھ کامیابی سمیٹی جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار ضمیر جھیڈو 43594 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ این اے 125 سےمسلم لیگ ن کے امیدوار ملک افضل کھوکھر 65 ہزار 102 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار جاوید عمر 51ہزار 144 ووٹ لے سکے۔
حلقہ این اے 126 سے ن لیگ کے امیدوار ملک سیف الملوک کھوکھر67 ہزار 717 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار ملک توقیر کھوکھر 60 ہزار 479 ووٹ لے کر ہار گئے۔
حلقہ این اے 127 سے عطا اللہ تارڑ 98ہزار 210 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے جبکہ آزاد امیدوار ظہیر عباس 82 ہزار 230 ووٹ لے کر دوسرے اورپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 15ہزار 5 ووٹ لے کرتیسرے نمبر پر آئے۔
حلقہ این اے128 سے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ آئی پی پی کے امیدوار عون چودھری 1لاکھ 72 ہزار 576 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارسلمان اکرم راجہ 1 لاکھ 59 ہزار 24ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ این اے 129 سے آزاد امیدوار میاں محمد اظہر 1 لاکھ 3 ہزار 718 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدار میاں محمد نعمان71 ہزار 540ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے جبکہ ان کی مدمقابل تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسمین راشد ایک لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہیں۔
قومی اسمبلی کے تمام کامیاب امیدواروں کا حتمی اورسرکاری اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔