اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سلمان اکرم راجا کی شکست الیکشن کا سب سے بڑا مذاق ہے: عفت عمر

10 Feb 2024
10 Feb 2024

(ویب ڈیسک) اداکارہ و میزبان عفت عمر نے قومی اسمبلی کے امیدوار سلمان اکرم راجا کی شکست کو انتخابات کا سب سے بڑا مذاق قرار دے دیا۔

عفت عمر نے ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا کے مقابلے میں عون چوہدری کی جیت پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے اسے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کا سب سے بڑا مذاق قرار دیا۔

اداکارہ نے کمنٹ کرتے ہوئے کسی بھی ادارے کا نام لکھے بغیر لکھا کہ اب ایسی حرکتیں کرنا بند کریں اور جو بھی نتائج ہیں، انہیں تسلیم کریں۔

عفت عمر نے لکھا کہ عوام سلمان اکرم راجا کو چاہتے ہیں اور یہی حقیقت ہے، اسے تسلیم کریں۔

خیال رہے کہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے حلقہ این اے 128 پر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدوار عون چوہدری جیت گئے اور آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا ہار گئے۔

اداکارہ نے اپنی ایک اور مختصر ٹوئٹ میں انتخابات جیتنے اور ہارنے والے امیدواروں کے لیے لکھا کہ انہیں بڑے دل سے نتائج کو تسلیم کرنا چاہیے۔

ایک اور مختصر ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ اب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا نیا نام انڈیپنڈنٹ ہونا چاہیے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے