اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف شاعر امجداسلام امجد کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا

10 Feb 2024
10 Feb 2024

(لاہور نیوز) معروف شاعر ، ادیب، ڈرامہ نویس و کالم نگار امجداسلام امجد کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا۔

امجد اسلام امجد  4 اگست 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئے ، انہوں نے 1964 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے(اردو) پاس کیا اور درس وتدریس سے منسلک ہوگئے ، اگست 1975 میں امجد اسلام امجد کو پنجاب آرٹ کونسل کا ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔

انہوں نے "اردو سائنس بورڈ" اور "چلڈرن لائبریری کمپلیکس" سمیت متعدد سرکاری اداروں میں سرکردہ عہدوں پر ذمے داریاں نبھائیں، ریڈیو پاکستان سے بطور ڈرامہ نگار چند سال وابستہ رہنے کے بعد امجد اسلام امجد نے پی ٹی وی کے لیے کئی سیریلز لکھیں۔

ان کے مشہور سیریلز میں برزخ ، عکس ، ساتواں در، فشار، ذراپھر سے کہنا (شعری مجموعے)، وارث، دہلیز (ڈرامے)،  آنکھوں میں تیرے سپنے (گیت) ، شہردرشہر (سفرنامہ)، پھریوں ہوا ، سمندر، رات، وقت ، اپنے لوگ ، یہیں کہیں شامل ہیں۔

امجد اسلام امجد نے شاعر، ڈرامہ نگار اور نقاد کی حیثیت سے شہرت حاصل کی، امجداسلام امجد کا شعری مجموعہ برزخ اورجدیدعربی نظموں کےتراجم عکس کےنام سے شائع ہوئے مزید برآں افریقی شعراکی نظموں کا ترجمہ کالے لوگوں کی روشن نظمیں کےنام سےشائع ہوا۔

علاوہ ازیں تنقیدی مضامین کی ایک کتاب ’تاثرات‘ بھی ان کی تصنیف کردہ ہے۔

امجد اسلام امجد کی نظم و نثر میں 40 سے زیادہ کتابیں زیورِ طبع سے آراستہ ہو چکی ہیں، انہیں ادبی خدمات کے بدلے میں "صدارتی تمغۂ حسن کارکردگی" اور "ستارہ امتیاز" سے نوازا گیا جبکہ انہوں نے پانچ مرتبہ ٹیلی وژن کے بہترین رائٹر، 16 گریجویٹ ایوارڈ اور دیگر متعدد ایوارڈ حاصل کیے۔

معروف ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد 10 فروری 2023 کو  78 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے