اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کا کرکٹرز کی سوال و جواب کے سیشن میں شرکت کا نوٹس

10 Feb 2024
10 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کے سوشل میڈیا پر سوالات و جوابات کے سیشن میں شرکت کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا پر سوال وجواب کے سیشن میں شرکت کرنے کے معاملے پر پالیسی وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا پر سوالات و جوابات کے سیشن میں شرکت کو سینٹرل کنٹریکٹ کی روشنی میں دیکھا جائے گا۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق بورڈ کو خدشہ ہے کہ کھلاڑی کسی تنازع میں نہ پڑ جائیں، پی سی بی اس بارے میں کھلاڑیوں اور ان کے ایجنٹس سے بات چیت کرے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ کو اس حوالے سے جائزہ لینے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سابق کپتان بابر اعظم اور قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر سوالات و جوابات کے سیشن میں حصہ لیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے