اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

رضوان کے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ سے متعلق اہم انکشافات

10 Feb 2024
10 Feb 2024

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ سے متعلق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اہم خلاصہ کردیا۔

کرک بز کو انٹرویو میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے سوال کیا گیا کہ محمد حفیظ نے آپ کو کرکٹ کے ابتدائی دنوں میں دیکھا تھا اور اب وہ دوبارہ قومی ٹیم مینجمنٹ میں ہیں؟ کیا کوئی فرق پڑتا ہے۔

اس سوال کے جواب میں محمد رضوان نے کہا کہ میں حفیظ بھائی کو اپنے ڈیپارٹمنٹ کے دنوں سے جانتا ہوں اور مجھے یاد ہے کہ اس دوران میرے پیچھے حفیظ بھائی نے انتظامیہ کو کہا تھا کہ یہ کھلاڑی بینچ پر نہیں بیٹھے گا۔

’’اس دوران ہمارے پاس ٹیسٹ کھلاڑی عدنان اکمل تھےتاہم حفیظ بھائی نے کہا کہ اگر میں بطور کیپر نہیں کھیل رہا تو اس صورت میں مجھے بلے باز کے طور پر کھلایا جائے لیکن مجھے بینچ پر نہیں بٹھایا جانا چاہیے اور میں اس وقت کی بات کر رہا ہوں جب میں پہلی بار ٹیم میں آیا تھا اور حفیظ نے مجھ میں کچھ دیکھا تھا۔‘‘

’’میں نے حفیظ سے بہت کچھ سیکھا اور اس میں میرا طرز زندگی بھی شامل ہے اور میں آپ کو صرف اتنا بتا سکتا ہوں کہ یہ ضروری ہے کہ کوئی آپ کو سمجھے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اس صورت میں اگر کوئی آپ کو 10 سے 20 سال سے دیکھ رہا ہے تو وہ دیکھ سکتا ہے کہ جو کمی ہے اسے کیسے پورا کیا جاسکتا ہے، بعض اوقات تکنیک میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن مسئلہ ذہن میں ہوتا ہے اور کوچ اسے سمجھتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے